افغانستان: انسانی حقوق کمیشن کا صوبائی سربراہ طالبان کے ہاتھوں اغواء کے بعد قتل

169

انسانی حقوق کے سربراہ کو میدان وردک سے طالبان نے اغواء کیا تھا۔

ٹی بی پی رپورٹر کے مطابق افغانستان انڈیپنڈنٹ ہیومین رائٹس کمیشن صوبہ غور کے قائم مقام سربراہ امیری کو میدان وردک سے طالبان نے اغواء کرکے قتل کردیا۔

ڈپٹی گورنر غور حبیب اللہ نے کہا کہ عبدالصمد امیری کو طالبان نے کابل غور ہائی وے سے  اغواء کیا تھا اور اس کی لاش بھی ہائی وے سے برآمد ہوئی ہے۔

تاہم انسانی حقوق کے صوبائی سربراہ کے اغواء و قتل کے حوالے سے طالبان کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل افغانستان میں پیدل امن مارچ کے شرکاء نے بھی طالبان پر الزام لگایا تھا کہ انھیں مختلف صوبوں میں طالبان جنگجوؤں نے تشدد کا نشانہ بنانے کے علاوہ انھیں قتل کرنے کی بھی دھمکی بھی تھی۔