اسلام آباد، پشاور اور کشمیر میں زلزلہ، 50 افراد زخمی

338
پاکستان کے انتظام کشمیر سمیت اسلام آباد اور دیگر شہروں میں زلزلے سے 50 افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

زلزلہ 4 بج کر 2 منٹ پر ہوا جس کی وجہ سے سب سے زیادہ تباہی کے اطلاعات پاکستان کے انتظام کشمیر کے علاقے میرپور میں ملی ہیں۔

میر پور کشمیر میں عمارت گرنے سے 50 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

میرپور اور اس کے گردو نواح میں سڑکیں ٹوٹ گئی ہیں اور متعدد گاڑیاں الٹ گئی۔

میرپور کے علاقے جاتلہ سے ملنے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سڑکیں ٹوٹ چکی ہیں اور کئی گاڑیاں الٹ گئی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر میر پور کشمیر راجہ قیصر نے زلزلے کے نتیجے میں ایک خاتون کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جب کہ ان کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں لوگ زخمی بھی ہیں تاہم ان کی تعداد کے بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔