افغانستان : لغمان میں مارٹر گولہ گھر پہ گرنے سے 11 افراد جانبحق و زخمی

422

طالبان کی جانب سے فائر کردہ مارٹر کا گولہ ایک گھر پر گرنے سے خواتین و بچوں سمیت 11 افراد جانبحق و زخمی ہوئیں ۔

ٹی بی پی نمائندہ کابل کے مطابق افغانستان کے صوبے لغمان کے ضلع الیشنگ کے شمسہ خیل میں ایک گھر پر مارٹر کا گولہ گرنے سے خواتین و بچوں سمیت پانچ افراد جانبحق جبکہ چھ زخمی ہوئیں ہیں ۔

جانبحق ہونے والوں میں ماں اور اس کے چار بچے شامل ہیں جبکہ چھ زخمیوں میں بھی بچے شامل ہیں ۔

لغمان گورنر کے ترجمان اسد اللہ دولتزئی نے میڈیا کو جاری کردہ بیان کہا کہ طالبان کی جانب سے فائر کردہ مارٹر کا گولہ ایک گھر پر گرنے سے ہی خواتین و بچوں جانبحق ہوگئے ۔

افغانستان میں گذشتہ کئی روز سے تشدد کی نئی لہر ایک ایسے وقت میں شروع ہوا ہے جب دوسری جانب خلیجی ملک قطر میں امن مذاکرات کے حوالے دعوی کیا جارہا ہے کہ وہ حتمی نتیجے کے قریب پہنچ چکے ہیں ۔