یوبی اے نے سبی میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

204

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے سبی کے علاقے ناڑی گاج میں حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح آٹھ بجے کے وقت ہمارے سرمچاروں نے سبی کے علاقے ناڑی گاج کے مقام پہ واقع ایف سی کے چیک پوسٹ پر بڑے اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

ترجمان نے کہا کہ حملے میں ایف سی کے دو اہلکار موقعے پر ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ہمارے حملے بلوچستان کے آزادی کے حصول تک جاری رئینگے۔