یوبی اے نے تمپ میں موبائل ٹاور کو نذر آتش کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی

245

یونائیٹد بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ رات ہمارے سرمچاروں نے تمپ کے علاقے کونشکلات میں وارد موبائل فون کمپنی کے ٹاور کی مشینری کو خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنانے کے بعد موبائل ٹاور اور دیگر مشینری کو نزر آتش کرکے مکمل طور پہ تباہ کردیا۔

مزار بلوچ نے کہا قابض ریاست نے مقبوضہ بلوچستان میں سرمچاروں اور بلوچ قوم کے حمایت کرنے والے افراد کی جاسوسی کے لیے موبائل ٹاوروں کا جال بچھا رکھا ہے جو سرمچاروں اور بلوچ قوم کے ہمدردوں کے نقصان کے سبب بنے ہوئے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ہم ہر اس عمل کے خلاف مزاحمت جاری رکینگے جو بلوچ قومی مفادات اور بلوچ قومی آزدای کے خلاف ہے۔