ہرنائی سے لاپتہ شہروز قمبرانی کی بازیابی کی اپیل

123

 لواحقین کے مطابق پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے شہروز قمبرانی کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق 19 اپریل دو ہزار انیس کو ہرنائی سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے شہروز احمد ولد محمد باقر قمبرانی کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے بھی شہروز قمبرانی کی بازیابی کی اپیل کی ۔

واضح رہے کہ شہروز قمبرانی مستونگ کا رہائشی ہے ۔

یاد رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے اس وقت ہزاروں کی تعداد میں بلوچ بالخصوص نوجوانوں کو پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔

ان ہی لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے گذشتہ ایک دہائی سے پرامن احتجاج جاری ہے ۔