گوادر کو بلوچستان سے الگ کرنے کی کوشش ہو رہا ہے – نیشنل پارٹی

206
فائل فوٹو

نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی نے کہاکہ مرکزی حکومت اپنے اختیارات و آئینی حدود سے تجاوز کرتا جارہا ہے وفاقی کوسٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا قیام صوبائی خودمختاری میں برائے راست مداخلت ہے آئین پاکستان میں کوسٹ اور سمندر کے اندر 12 ناٹیکل میل صوبائی تصروف میں آتا ہے جس کا کلیتا اختیار قومی وحدتوں کے پاس ہے اس لیے بلوچستان میں اس حوالے سے ایک اتھارٹی پہلے سے کام کررہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ وفاقی حکومت بنیادی طور پر تجاوز کرکے گوادر کو وفاق کے برائے راست تسلط میں لانا چاہتا ہے اور ہوسٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا قیام اس کی پہلی کھڑی ہے۔

انھوں نے کہا کہ یہ کوشش اس سے قبل ان کے پیش رو جنرل پرویز نے کرنے کی کوشش کی جیسے بلوچستان کے عوام نے ناکام بنایا اب دوبارہ ایک بار پھر اس پر اپنے اتحادیوں کے ساتھ ملکر عملدرآمد کرنے کی کوشش کررہے ہیں جن کو زلت کے سوا کچھ بھی ہاتھ نہیں آئے گا بلوچستان کے عوام اپنے مادروطن کا ہر قیمت پر دفاع کریں گئے۔
حکومت اور ان کے کاسہ لیسوں کو منہ کی کھانی پڑے گی انہوں نے کہا کہ سندھ و بلوچستان کے خلاف ہونے والے ہر سازش کا مقابلہ کریں گئے ترقی و خوشحالی کے نام پر مادروطن پر قبضہ کرنے کے ہر ناروا اقدام کے خلاف بھرپور انداز میں جدوجہد کریں گئے انھوں نے کہا کہ عید کے بعد اس کے خلاف بھرپور انداز میں تحریک شروع کریں گئے سندھ کے جمہوریت پسند و قومی پرست قیادت کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔