گوادر: فائرنگ کے واقعے میں خاتون جانبحق، دو افراد زخمی

313

گوادر میں فائرنگ کے واقعے خاتون جانبحق، حملہ آور سمیت دو افراد زخمی

بلوچستان کے ضلع گوادر میں پیش آںے والے فائرنگ کے واقعے میں ایک خاتون جانبحق ہوگئی جبکہ حملہ آور سمیت دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔

فائرنگ کا واقعہ گوادر کے علاقے پیشکان میں پیش آیا جہاں گذشتہ رات مبینہ طور پر نورجان نامی شخص نے عبدالرحیم کے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں زوجہ عبدالرحیم نسیمہ موقعے پر جانبحق اور عبدالرحیم خود زخمی ہوگئے۔

دریں اثنا فائرنگ کی آواز سن کر علاقہ مکینوں نے مبینہ حملہ آور نورجان کو پکڑ کر لاٹیوں کے وار کرکے شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ بیہوش ہوگئے بعد ازاں دونوں زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کے لیے کراچی منتقل کردیا گیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق نورجان کو کچھ عرصے قبل پولیس کی نوکری سے نکالا گیا تھا جبکہ واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں، ضلعی انتظامیہ اس حوالے سے مزید کاروائی کررہی ہے۔