گوادر: حکومت مخالف بیانیے کے الزام پر بلوچی رسالے کے اشتہارات بند

287

مراسلے میں ماہتاک سچکان اور ادارے سے وابستہ لوگوں پر مختلف الزامات بھی لگائے گئے ہیں ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گوادر سے شائع ہونے والے رسالے کو حکومت مخالف بیانیے کے الزام میں اشتہارات دینا روک دی گئی ہے۔

گوادر سے شائع ہونے والی ماہتاک سچکان اے بی سی سرٹیفائیڈ ہے جبکہ بلوچستان بھر میں پڑھی جاتی ہے، رسالے میں بلوچی ادب اور زبان کے حوالے سے مضامین، افسانے اور دیگر تحریریں شائع کی جاتی ہے، نئے لکھنے والے افراد اسے بہترین پلیٹ فارم کے طور پر جانتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے ڈی جی پی آر کو مراسلہ جاری کیا ہے کہ ماہتاک سچکان گوادر کے اشتہار بند کیے جائیں کیونکہ رسالہ حکومت مخالف بیانیہ رکھتا ہے، نامعلوم افراد کے مراسلے کے بعد ڈی جی پی آر نے ماہنامہ سچکان کے اشتہارات روک دیے ہیں۔

مراسلے میں ماہتاک سچکان اور ادارے سے وابستہ لوگوں پر مختلف الزامات بھی لگائے گئے ہیں ۔

اس حوالے سے ماہنامہ سچکان کے ذمہ داروں کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے جبکہ اس سے قبل بھی بلوچستان میں مختلف رسالوں اور اخبارات کو اس نوعیت کے صورتحال کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

علاوہ ازیں بلوچستان سے شائع ہونے والے کئی اخباروں کو اشتہارات کے بقایاجات نہیں دینے کے باعث مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔