گمشدگیوں کے عالمی دن، بی این ایم کا یورپ میں مظاہرے

261

بلوچ نیشنل موومنٹ کا گمشدگیوں کے عالمی دن کے موقع پر یورپی ملک نیدر لینڈ و برطانیہ کے شہر لندن میں احتجاجی مظاہرہ، لندن میں وزیر اعظم برطانیہ کے سیکٹریٹ میں یاد داشت پیش جبکہ مظاہرے میں بی ایس او آزاد کے کارکنان بھی شریک تھے –

دنیا بھر میں 30 اگست کو گمشدگیوں کے عالمی دن کے مناسب سے یاد کیا جاتا ہے۔ اس دن بلوچستان سے لاپتہ ہزاروں سیاسی کارکنوں کے گمشدگیوں کے خلاف بھی بلوچستان سمیت مختلف ممالک میں گمشدگیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے و آگاہی مہم کا اہتمام کیا جاتا ہے –

اس سال بھی بلوچ نیشنل موومنٹ لندن زون کے جانب سے برطانیہ کے شہر لندن میں وزیر اعظم ہاؤس کے سامنے بلوچستان سے سیاسی کارکنوں کے گمشدگی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے میں بڑی تعداد میں سیاسی کارکنوں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر بی این ایم لندن زون کے صدر حکیم واڈیلہ و نیاز زہری نے برطانوی وزیر اعظم ہاؤس اسٹاف کو ایک تحریری یادداشت جمع کرائی-

بلوچ نیشنل موومنٹ نیدرلینڈ زون کے جانب سے بھی بلوچستان سے لاپتہ سیاسی کارکنوں کے گمشدگی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ و پمفلٹ تقسیم کی گئی پمفلٹ میں بلوچستان میں انسانی حقوق کی پامالی سمیت ہزاروں سیاسی کارکنوں کے جبری گمشدگی بابت لوگوں کو آگاہ کیا گیا-

بلوچ نیشنل موومنٹ کے اعلان کردہ احتجاجی مظاہرے کے دوران سوشل میڈیا پر ایک کیمپین چلائی گئی جس میں بلوچ سوشل میڈیا ایکٹوسٹس سمیت انسانی حقوق کے کارکنوں نے حصہ لیا۔

واضح رہے اس دن کے مناسبت سے جرمنی میں بھی بی این ایم کیجانب سے آگاہی مہم چلائی گئی۔