کیچ: فورسز کے ہاتھوں 6 افراد لاپتہ

136

کیچ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی گئی۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ سے سیکورٹی فورسز نے چھ افراد کو گرفتاری بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے –

فورسز نے کیچ کے مختلف علاقوں دشت فرنٹ بازار سمیت کئی مقامات پر گھروں میں گھس کر تلاشی لی اور گھروں میں تھوڑ پھوڑ کی۔

آپریشن کے دوران گرفتاری بعد لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت محبوب ولد ابوالحسن، ریاز ولد داد محمد، نسیم ولد صالح محمد، درجان ولد مستری عبداللہ، رفیق ولد لال بخش، مجید ولد خداداد کے ناموں سے ہوئی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز کے ہمراہ مقامی ڈیتھ اسکواڈ کے اہلکار بھی شامل تھیں۔

یاد رہے کچھ روز سے بلوچستان کے دیگر اضلاع کے طرح کیچ میں کئی میں فوجی آپریشن جاری ہے جن میں اب تک متعدد افراد کی گرفتاریوں میں لاپتہ ہونے کے اطلاعات موصول ہوئی ہیں –