کیچ :دس سالہ علی اکبر ایک بار پھر لاپتہ

312

کچھ روز قبل فورسز نے 10 سالہ علی اکبر کو حراست میں لیکر لاپتہ کردیا تھا، بعد میں اگلے دن اسے رہا کردیا گیا تھا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ سے کچھ روز قبل فورسز کے ہاتھوں گرفتاری و بازیابی کے بعد ایک بار پھر علی اکبر کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

دس سالہ علی اکبر بلوچ کو کیچ کے علاقے تحصیل مند سے لاپتہ کیا گیا۔

یاد رہے علی اکبر کو کچھ روز قبل فورسز نے گرفتار کرکے لاپتہ کردیا تھا جس کے ردعمل میں سیاسی و سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے تحفات کا اظہار کرتے ہوئے فورسز اور حکومتی اداروں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس کے اگلے ہی روز رہا کردیا گیا۔