کیچ: بجلی کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاج، واپڈا اہلکار یرغمال

120

علاقہ مکینوں نے گریڈاسٹیشن پر دھاوا بول کر اسٹاف کو یرغمال بنا لیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے مند میں بجلی کی عدم دستیابی و لوڈ شیڈنگ سے تنگ علاقہ مکینوں نے مند گریڈ اسٹیشن پر دھاوا بول کر اسٹاف کو یرغمال بنا لیا۔

مظاہرین نے گریڈ اسٹیشن سے گوادر و مکران کے مختلف علاقوں میں جانے والے بجلی کو احتجاجاً معطل کردیا۔

چار گھنٹے یرغمال رہنے کے بعد علاقہ مکین و انتظامیہ میں مذاکرات کامیاب، مظاہرین نے گریڈاسٹیشن خالی کردی۔

مظاہرین کے مطابق بجلی کی بلاوجہ لوڈشیڈنگ و بندش کے باعث معمولات زندگی شدید متاثر ہورہی ہے جس پر آج علاقہ مکینوں نے احتجاجاً گریڈاسٹیشن پر قبضہ کرکے تمام ڈویژن کے بجلی کو چار گھنٹے تک معطل رکھا۔