کیچ: ایک شخص کی لاش برآمد

102

بلوچستان کے ضلع کیچ کے نواحی علاقے سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کو گولیاں مارکر قتل کیا گیا ہے۔

لاش کیچ کے علاقے کولواہ میں ڈنڈار پوزگے سنٹ کے مقام سے ملی ہے۔

ذرائع کے مطابق مقتول کی شناخت اسد ولد بیبگر کے نام سے ہوئی ہے جس کو کچھ روز قبل اس کے دوستا نامی ساتھی کے ہمراہ نامعلوم مسلح افراد اپنے ہمراہ لے گئے تھے۔ اسد کی لاش برآمد ہوئی ہے جبکہ ان کے ساتھی دوستا کے حوالے سے تاحال کوئی معلومات نہیں مل سکی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق اسد کا تعلق بلوچ مسلح تنظمیوں سے تھا جو کچھ عرصہ قبل پاکستانی فوج کے سامنے سرنڈر ہوا تھا۔

واضح رہے بلوچ مسلح تنظیموں کی جانب سے اس سے قبل بھی سرنڈر ہونے والے افراد کو نشانہ بنایا جاچکا ہے، تنظیموں کا موقف کہ سرنڈر شدہ افراد پاکستانی فوج کے ساتھ ملکر بلوچ آزادی پسندوں کے خلاف کام کرتے ہیں جس کے باعث انہیں نشانہ بنایا جاتا ہے۔

اسد کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔