کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عثمان مسجد کا امام مولوی محمد اعظم جانبحق ہوگیا۔
امام مسجد کو مسلح افراد نے ایک دکان میں فائرنگ کرکے نشانہ بنایا، مقتول کو تین گولیاں لگی ہے۔
واضح رہے گذشتہ روز کچلاک کے ایک دینی مدر سے میں ہونے والے بم دھماکے میں افغان طالبان کے سربراہ ملا ہیبت اللہ اخوندازہ کے بھائی حمد اللہ اخوندزادہ چار دیگر مبینہ شدت پسندوں سمیت مارے گئے تھے۔
دھماکے میں مجموعی طور پر 11 افراد مارے گئے اور 25 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے دھماکے کو ایک منظم منصوبہ بندی قرار دیا تھا۔