کوئٹہ: کانگو وائرس سے متاثرہ خاتون جانبحق

245

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کانگو وائرس سے متاثرہ خاتون ہسپتال میں جانبحق ہوگئی۔

رواں سال بلوچستان میں کانگو وائرس سے ہلاکت کا دوسرا کیس فاطمہ جناح ہسپتال کوئٹہ میں پیش آیا جہاں دو روز قبل خاتون کو سریاب سے کانگو وائرس کے شبہ میں لایا گیا تھا۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق خاتون کی طبیعت سنبھل نہیں پائی اور وہ لقمہ اجل بن گئیں۔

واضح رہے بلوچستان میں کانگو وائرس سے ہلاکت کا یہ دوسرا واقعہ ہے، ڈاکٹر صادق بلوچ کے مطابق رواں سال کانگو کے شبے میں فاطمہ جناح ہسپتال میں 21 مریض ہسپتال لائے گئے جن میں سے 9 مریضوں میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔