کوئٹہ: چور سامان چوری کیئے بغیر ہی واپس چلے گئے

180

کوئٹہ میں چور واردات کےلیے ایک دفتر میں گھسے لیکن سامان چوری کیے بغیر ہی واپس چلے گئے۔

پولیس کے مطابق کوئٹہ کے مصروف بازار جناح روڈ پر نامعلوم چوروں نے موبائل فرنچائز کے دفتر کا شٹر توڑا اور اندر داخل ہوگئے۔ دفتر کے اندر کیش کاؤنٹر کے تالے توڑے اور کچھ دیر تلاشی لی لیکن پھر کچھ سامان چوری کیے بغیر ہی واپس چلے گئے۔

موبائل فرنچائز کے مالک نے بتایا کہ آفس کے اندر سے کوئی بھی سامان چوری نہیں ہوا ہے اور انٹرنیٹ ڈیوائسز بھی تمام موجود ہیں۔

دوسری طرف پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ جائے وقوعہ کے قریب لگے سی سی ٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تلاش کی جائے گی۔