کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش، گرمی کی شدت میں کمی

330
File Photo

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مزید بارشوں کا امکان

وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے بعد ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں کمی آئی، ژوب اور قلات ڈویژن میں بارشوں کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے بعدٹھنڈی ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں کمی آئی، کوئٹہ میں درجہ حرارت 30، قلات 30، بارکھان 31، تربت میں 42سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں ائندہ 24گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم کچھ علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

دریں اثنا اوستہ محمد سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اوستہ محمد اور گرد و نواح کے علاقوں میں گزشتہ رات طوفانی ہواوں کیساتھ بارش سے نشیبی علا قے زیر آب آگئے، تیز ہواوں سے بجلی کے کھبوں کے گرنے کی اطلاعات بھی محصول ہوئیں جس کی وجہ سے بجلی کی فراہمی معطل ہے تاہم کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہے۔