بازیاب ہونے والے شخص کو تھانے میں منظر عام پر لانے کے بعد رہا کردیا گیا۔
کوئٹہ سے جولائی 2017 کو جبری طور پر گرفتاری بعد لاپتہ ہونے والے کوئٹہ کا رہائشی آصف محمد حسنی گزشتہ روز بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں –
آصف محمد حسنی کو دو سال تک لاپتہ کرنے کے بعد کچھ روز قبل سریاب پولیس تھانہ منتقل کرکے منظر عام پر لایا گیا تھا-
تھانہ منتقلی کے بعد آصف محمد حسنی گزشتہ شپ رہا ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں –
وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی جانب سے آصف کی بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے تمام لاپتہ افراد کو منظر عام پر لانے اور بازیابی کی اپیل کی گئی ہے –
دریں اثناء گزشتہ روز تربت زور بازار سے فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے 10 سالہ علی اکبر آج صبح بازیاب ہوگئے ہیں –