کوئٹہ: تیزاب پاشی سے متاثرہ خواتین کا احتجاج

177

سریاب کلی مینگل آباد میں تیزاب گردی کا شکارہونے والی خواتین کا پریس کلب کوئٹہ کے سامنے احتجاج

احتجاج کرنے والی خواتین اور مردوں کا کہنا تھا کہ 25 جولائی کو رات 1 بجے دو افراد ہمارے گھر میں داخل ہوئے اور گھر میں سوئے بچوں پر تیزاب پھینک دیا۔ محمد حمزہ کا کہنا ہے کہ ہم نے تیزاب گردی کرنے والوں کے خلاف نیو سریاب پولیس تھانہ میں مقدمہ بھی درج کرایا مگر ایس ایچ او نیو سریاب ہمارے خلاف کارروائیاں کررہے ہیں۔

متاثرین نے الزام عائد کی ہے کہ ہمیں ڈرانے اور دھمکانے کے لیئے ہمارے ایک آدمی کو اٹھایا گیا ہے جسے واپس نہیں چھوڑا جارہا جن کے خلاف ہم نے ایف آئی آر درج کرائی مگر ان افراد کو گرفتار نہیں کیا جارہا ہے۔

متاثرہ خاندان کا موقف ہے کہ اختیار دار ہماری مدد کرکے ہمیں انصاری فراہم کرے۔

یاد رہے کچھ روز قبل کوئٹہ کے علاقے سریاب میں نامعلوم افراد نے ایک گھر میں گھس کر خواتین و بچوں پر تیزاب پھینک دیا تھا جس سے گھر میں موجود متعدد خواتین بچیں جھلس کر شدید زخمی ہو گئے تھیں۔