کوئٹہ: بم دھماکے کے بعد فورسز کی نفری میں مزید اضافہ

115
File Photo

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بحالی امن کے لیے سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات، حساس علاقوں میں پولیس اور فرنٹیئرکور کی اضافی نفری تعینات کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق منگل کی شام کوئٹہ کے مصروف ترین علاقے باچاخان چوک میں بم دھماکے کے بعد کوئٹہ میں سیکورٹی ہائی الرٹ کرکے سیکورٹی فورسز کا گشت بڑھا دیا گیا ہے اور حساس علاقوں میں پولیس اور فرنٹیئرکور کی اضافی نفری تعینات کرکے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پرچیکنگ سخت کردی گئی ہے۔

علاوہ ازیں کوئٹہ کے نواحی علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے تاہم تاحال کسی کو گرفتار کرنے کی تفصیلات موصول نہیں ہوسکی ہے۔

واضح رہے گذشتہ روز ہونے والے حملے ایڈیشنل ایس ایچ او اور دو پولیس اہلکاروں سمیت چھ افراد ہلاک جبکہ 30 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔