حملہ فوجی بھرتی کے مرکز کے قریب ہوا ۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے خودکش حملے کے نتیجے میں دس کے قریب افراد جانبحق جبکہ خواتین و بچوں سمیت سو سے زائد افراد زخمی ہوئیں ہیں ۔
خود کش حملہ افغان آرمی کے بھرتی مرکز کے قریب ہوا ۔
افغان وزارت صحت کے ترجمان وحید اللہ مایار نے 93 زخمیوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں میں خواتین و بچے بھی شامل ہیں ۔
دوسری جانب طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعوی کیا کہ جہاں پہ خود کش حملہ ہوا ہے وہاں پہ عام شہریوں کی آمد و رفت نہیں ہے۔
واضح رہے کہ کابل میں یہ حملہ اس وقت ہوا جب پاکستان کے ایک معروف سیاست دان مشاہد حسین سید نے گذشتہ روز کہا کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ کشمیر جل رہا ہو اور کابل میں امن ہو ۔