دھماکے میں ہزارہ برادری کو نشانہ بنایا گیا۔
ٹی بی پی رپورٹس کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے خودکش حملے کے نتیجے میں 25 افراد جانبحق جبکہ 40 سے زائد زخمی ہوئیں ہیں ۔
خودکش حملہ کابل کے علاقے دارالامان میں ہزارہ برادری کے شادی کی تقریب میں ہوا۔
واضح رہے کہ کابل میں اس سے قبل بھی ہزارہ برادری کو نشانہ بنایا گیا جن کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کی ہے۔
افغانستان کے علاوہ بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں بھی اکثر اوقات ہزارہ برادری کو نشانہ بنایا جاتا ہے ۔
کوئٹہ میں ہونے والے حملوں کی ذمہ داری پہلے لشکر جھنگوی جبکہ گذشتہ عرصے سے داعش ہی کوئٹہ میں ہونے والے حملوں کی ذمہ داری قبول کرتا آرہا ہے ۔