چودہ اگست بلوچ تاریخ میں سیاہ ترین دن ہے – بی این ایل

216

چودہ اگست کو بلوچ قوم پاکستانی قبضہ گیریت سے لیکر آج تک ایک سیاہ دن کے طور پر مناتی ہے کیونکہ اس دن برطانیہ نے سفاک و دہشت گرد ریاست پاکستان کو بنایا جس نے بعد ازاں ہمارے پیارے وطن بلوچستان پر قبضہ کیا۔

ان خیالات کا اظہار بلوچ نیشنل لیگ کے عبوری آرگنائزر ڈاکٹر علی اکبر مینگل اور سینیئر رہنماء پروفیسر نائلہ قادری نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ کی برصغیر سے انخلاء کے بعد غیر فطری ریاست پاکستان کو اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کے لئے وجود دینا تاریخ کا سیاہ باب ہے یقیناً آج برطانیہ جیسی جمہوری ملک خطے میں پاکستانی دہشت گردانہ رویے کو دیکھ کر اپنی اس حرکت سے پشیماں ہے ہی لیکن پاکستان کی نام نہاد چودہ اگست کے آزادی کے دن کو بلوچ قوم ہمیشہ یوم سیاہ کی صورت میں مناتا ہے کیونکہ یہ وہ دن ہے جس سے ایک غیر فطری ریاست کا وجود ممکن ہوا اور بعد میں اسی ریاست پاکستان نے ہماری آزادی سلب کرکے بلوچستان پر ستائیس مارچ انیس سو اڑتالیس کو زبردستی قبضہ کرکے بلوچستان کو پاکستان میں شامل کیا تھا اورگذشتہ اکھتر سال سے نہ صرف بلوچستان کے وسائل پر قبضہ کر رکھا ہے بلکہ بلوچستان کے عوام کو بھی ان کے حقوق سے محروم رکھا ہے۔

بلوچ نیشنل لیگ اس عزم کا اعادہ کرتی ہے وہ بلوچ معاشرے میں پاکستانی بربریت جبر و استبداد کے خلاف بلوچ قوم کی آزادی تک جمہوری روایات کے پیش نظر اپنا جدوجہد جاری رکھے گا۔

بلوچ نیشنل لیگ کے عبوری آرگنائزر ڈاکٹر علی اکبر بلوچ نے کہا کہ ہم بہت جلد بی این ایل کا آئین و منشور پیش کرکے کونسل سیشن کی طرف جائیں گے جس سے بلوچ نیشنل لیگ بہترین طریقے سے بلوچستان سمیت عالمی دنیا میں منظم ہوکر اپنا جدوجہد جاری رکھے گی۔