چمن: بارات لیجانے والی گاڑی کو حادثہ، دولہا سمیت 3 افراد جانبحق

157

زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

کوئٹہ سے چمن بارات لے جانے والی گاڑی کو حادثہ، دولہا سمیت 3 افراد جاںبحق جبکہ بچی سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے چمن کے لئے بارات لے جانے والی گاڑی شیلا باغ کے مقام پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں دولہا رؤف خان اچکزئی، محمد داؤد اور محمد رمضان جاںبحق جبکہ حبیب الرحمان اور زین اللہ زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیاگیا، اس حوالے سے مزید کارروائی کی جارہی ہے۔