چاغی : گردی جنگل میں مدرسے میں فائرنگ، ایک شخص جانبحق 3 زخمی

607

جانبحق شخص کا تعلق افغانستان سے بتایا جاتا ہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق چاغی میں واقع مہاجر کیمپ گردی جنگل کے مدرسے میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جانبحق جبکہ تین افراد شدید زخمی ہوئیں ہیں ۔

جانبحق ہونے والے شخص کی شناخت مولوی میرا جان کے نام سے ہوئی جو کہ افغانستان کا باشندہ ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ دو روز کے دوران افغانستان سے تعلق رکھنے والے تین مولویوں کو بلوچستان کے علاقے کچلاک اور چاغی میں بم دھماکے اور فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ہے ۔

کچلاک میں دھماکہ ایک مدرسے میں ہوا جس کے نتیجے میں طالبان کے امیر مولوی ہیبت اللہ کا بھائی سمیت پانچ افراد جانبحق جبکہ ایک درجن کے قریب افراد زخمی ہوئیں ۔