پینٹاگون کا افغانستان میں فوجیوں کو طالبان کے خلاف آپریشن بند کرنے کا حکم

156

امریکی وزارت دفاع یا پینٹاگون نے افغانستان میں اپنے فوجیوں کو طالبان کے خلاف آپریشن محدود اور ختم کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔

دی نیوز ویک میگزین میں شائع ہونے والے ایک رپورٹ  کے مطابق امریکی وزارت دفاع یا پینٹاگون نے افغانستان اپنے فوجیوں کو حکم دیا ہے کہ وہ طالبان کے خلاف آپریشن محدود کرکے بند کریں ۔

دی نیوز ویک میگزین میں شائع ہونے والے رپورٹ کے مطابق پینٹاگون کا یہ حکم نامہ ایک ایسے موقع پر جاری ہوا ہے جب خلیجی ملک قطر میں جاری امن مذاکرات کا آٹھواں دور اختتام پذیر ہوا۔

تاہم مذاکرات کے نویں دور کے آغاز سے قبل دونوں فریقین اپنے اعلی عہدیداروں سے مشاورت کررہے ہیں ۔

پینٹاگون کے ایک اعلی حکام نے کہا کہ افغانستان میں داعش کے خلاف آپریشنز جاری رہیں گے ۔

تاہم افغانستان میں امریکی ملڑی حکام نے دی نیوز ویک میگزین میں شائع ہونے والے رپورٹ کی تردید کرتے ہوئے کہا  کہ افغانستان میں شدت پسندوں کے خلاف امریکی فورسز کی آپریشن میں کوئی تبدیلی نہیں لائی گئی ہے ۔