پنجگور: گروہوں میں تصادم، 1 شخص ہلاک

158

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں دو گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے سراوان میں دو گروپ ایک تنازع کے حل کیلئے بیٹھے تھے کہ فیصلہ نہ ہونے کے بعد ایک دوسرے پر فائر کھول دی جس کے باعث جہانگیر ولد محمد عیسیٰ اور دوسرے گروپ کا نثار احمد ولد حاجی ہاشم شدید زخمی ہوگئے جنہیں سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں نثار احمد زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش پولیس کررہی ہے۔