کراچی ایئرپورٹ سے ایک اور بلوچ نوجوان لاپتہ

1053

سعودی عرب میں زیر تعلیم نوجوان چھٹیاں ختم کرنے کے بعد واپس جارہا تھا کہ اسے ائیرپورٹ سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق پنجگور پروم کے رہائشی نوجوان فیصل ولد حاجی ابراہیم کو کراچی ائیرپورٹ سے اغواء کرلیا گیا۔

خاندانی زرائع کے مطابق فیصل سعودی عرب میں زیر تعلیم ہے اور رمضان کے مہینے میں چھٹیوں کی خاطر بلوچستان میں اپنے گاوں پروم آیا ۔

چھٹیاں ختم ہونے کے بعد فیصل بلوچ واپس سعودی عرب جارہا تھا اور ستائیس اگست کو اپنے لئے ٹکٹ بھی لیا،لیکن کراچی ائیر پورٹ سے ہی پاکستان کے خفیہ اداروں کے اہلکاروں اسے لاپتہ کردیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کراچی ائیرپورٹ سے بلوچ نوجوانوں کو لاپتہ کردیا گیا تھا ۔

دوسری جانب آج جبری گمشدگیوں کے عالمی دن کے موقع پر بلوچ سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کی جانب سے مختلف فورمز پر احتجاج و کمپین بھی چلایا جارہا ہے۔