پنجگور: مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جانبحق ایک زخمی

221

مقامی ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے ۔

ٹی بی پی رپورٹ کے مطابق پنجگور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل جبکہ ایک کو زخمی کردیا ۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق مسلح افراد کی فائرنگ سے جانبحق ہونے والے شخص کی شناخت سرفراز کے نام سے ہوئی ۔

سراوان میں پیش آنے والے واقعے میں زخمی  شخص کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔

پنجگور کے رہائشی ایک شخص نے دی بلوچستان پوسٹ کو بتایا کہ عید کے بعد سے پنجگور کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کا سلسلہ ہر رات جاری ہے تاہم اب تک فائرنگ کی وجوہات معلوم نہیں اور نا ہی مقامی انتظامیہ تسلسل کے ساتھ فائرنگ کے واقعات کی نوٹس لے رہا ہے۔