بلوچستان کے ضلع پنجگور میں حکومتی حمایت یافتہ گروہ اور نامعلوم مسلح افراد میں جھڑپ ہوئی ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق گذشتہ رات مسلح افراد نے پنجگور کے علاقے گرمکان میں کوردیم کے مقام پر حکومتی حمایت یافتہ گروہ کے گاڑی اور موٹر سائیکلوں پر مشتمل قافلے پر حملہ کیا۔
حکومتی حمایتہ گروہ اور مسلح افراد میں دیر تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے تاہم جھڑپ میں جانی نقصانات کے حوالے سے اطلاعات موصول نہیں ہوسکی ہے۔
واضح رہے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں کے قائم کردہ مسلح گروہ سرگرم ہے جنہیں ڈیتھ اسکواڈ کے نام پکارا جاتا ہے جبکہ بلوچ سیاسی اور سماجی حلقوں کا دعویٰ کہ مذکورہ مسلح گروہوں پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کی پشت پناہی کی بناء پر مختلف جرائم میں بھی ملوث ہیں۔
ان گروہوں کو ماضی میں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بلوچ مسلح آزادی پسند جماعتوں کی جانب سے نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ تاہم گذشتہ رات ہونے والے حملے کی ذمہ داری آخری اطلاعات تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔