پشاور: افغانستان کا جھنڈا لہرانے پر نوجوان گرفتار

360

مبینہ طور پر افغانستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان کو چودہ اگست پر جھنڈا لہرانے پر گرفتار کرلیا۔

خیبر پختونخواہ کے شہر پشاور میں نوجوان کو افغانستان کا جھنڈا لہرانے پر پشاور پولیس نے حراست میں لیکر اس پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق نعمت ولد سردار نامی نوجوان کو چودہ اگست کے موقعے پر پشاور شہر میں افغانستان کا جھنڈا سائن بورڈ پر لگانے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس حکام نے دعویٰ کیا ہے مذکورہ نوجوان افغانستان کا رہائشی ہے اور پشاور بورڈ بازار میں بطور مہاجر رہائش پذیر ہوکر سبزی فروش کرتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نعمت نے تین روز قبل پشاور بازار میں افغانستان کا جھنڈا لہرانے پر موقعے پر موجود پولیس اہلکار نے حراست میں لیا جبکہ ان پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔