پسنی: مسافر بس کو حادثہ، 1 شخص جانبحق، متعدد زخمی

327

حادثے میں جانبحق شخص کا تعلق خاران سے ہے جبکہ زخمیوں میں خواتین و بچے بھی شامل ہیں۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی علاقے پسنی میں پیش آنے والے حادثے میں ایک شخص موقعے پر جانبحق اور خواتین و بچوں سمیت بیس سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

کراچی سے گوادر جانے والی مسافر بس کو کوسٹل ہائی وے پر شتنگی کے مقام حادثہ پیش آیا، حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو آر ایچ سی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق حادثہ بس کا ٹائر برسٹ ہونے کے باعث پیش آیا ہے۔

حادثے میں جانبحق ہونے والے شخص کی شناخت تیمور شاہ سکنہ خاران کے نام سے ہوئی ہے جبکہ شدید زخمیوں میں چھ افراد شامل ہیں جنہیں کراچی منتقل کیا جارہا ہے۔