پسنی: فش ہاربر جیٹی میں بے قاعدگیوں میں ملوث افسران کیخلاف کاروائی کرینگے – پلاننگ کمیشن آف پاکستان

295

پلاننگ کمیشن آف پاکستان کی ٹیم ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ کی سربراہی میں 22 اگست کو پسنی پہنچ رہی ہے، بے قاعدگیوں میں ملوث افسران کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

اس سلسلے میں ایم این اے لسبیلہ گوادر محمد اسلم بھوتانی نے بتایا ہے کہ اِنہوں نے پلاننگ کمیشن کو پسنی فش ہاربر جیٹی کے حالت زار سے تفصیلات سے آگاہ کیا ہے، عید کے بعد ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ کی سربراہی میں ٹیم پسنی جیٹی کا دورہ کریگی اور وہ خود بھی ٹیم کے ساتھ پسنی جائینگے۔

یہ بھی پڑھیں: پسنی سے ڈائریکٹریٹ فشریز آفس منتقل، ماہی گیروں کا احتجاج

پلاننگ کمیشن آف پاکستان کی مانیٹرنگ اور عملدرآمد ٹیم 22 اگست کو پسنی پہنچے گی، ٹیم وفاقی حکومت کو پسنی جیٹی میں بے قاعدگیوں کے حوالے سے افسران کے خلاف کاروائی کے لیے رپورٹ پیش کریگی اور جو پیسے موجود ہیں ان کو پسنی فش ہاربر جیٹی کی بحالی پر خرچ کرنے اور کام کی مانیٹرنگ کے حوالے سے سفارشات کریگی۔

مزید پڑھیں: پسنی میں آئل ریفائنری کے لئے ایک لاکھ ایکٹر زمین پر قبضہ

محمداسلم بھوتانی نے بتایا کہ وہ پورے عزم کے ساتھ پسنی فش ہاربر جیٹی کی بحالی کے لیے کوشش کررہے ہیں اور ماہی گیروں کے مشکلات جلد حل ہونگے اور جن افسران نے پسنی فش ہاربر جیٹی میں لوٹ مار کی ہے ان کا احتساب ضرور ہوگا۔