دہشت گردی کو بطور خارجہ پالیسی استعمال کرنے والے پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمے کی آس لگانا خود کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے ۔
ان خیالات کا اظہار بلوچ لبریشن آرمی کے سربراہ بشیر زیب بلوچ نے سوشل میڈیا کے ویب سائٹ ٹویئٹر پر اپنے ایک مختصر پیغام میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں جاری امن و امان کے کوششوں کے عمل کو پاکستانی فوج و آئی ایس آئی باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ سبوتاژ کررہے ہیں۔
Pakistani military and ISI are disrupting Afghan peace process as peace in region is never in their interest. US is committing a historical mistake by trusting Pakistan. Expecting peace from a state, whose whole foreign policy is based on terrorism, is nothing but self-deception.
— Bashir Zeb Baloch (@Bashir_Zeb) August 18, 2019
انہوں نے کہا امن عمل کیلئے امریکہ کی جانب سے پاکستان پر بھروسہ کرنا ایک تاریخی غلطی کے سواء کچھ بھی نہیں، کیونکہ جس ریاست کی خارجہ پالیسی کی بنیاد دہشتگردی پر رکھی ہوئی ہو، اس ریاست سے دہشتگردی کے خاتمے کی آس لگانا خود کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے۔