پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی ، سرمایہ کاروں کے 350 ارب ڈوب گئے

104

پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں کاروباری ہفتے کے اختتام پر بھی مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 308 پوائنٹس کی کمی سے 29 ہزار 429 پوائنٹس پر آگیا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی کا رجحان گزشتہ کئی روز سے جاری ہے، ایک ہفتے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 2 ہزار 235 پوائنٹس کی کمی ہوگئی۔

پی ایس ایکس میں آج کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی مندی رہی، کے ایس ای 100 انڈیکس 308 پوائنٹس کمی سے 5 سال کی کم ترین سطح 29 ہزار 429 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری مندی اور شیئرز کی قیمتوں میں کمی کے باعث سرمایہ کاروں کے 350 ارب روپے ڈوب گئے۔