پاکستان: اسلام آباد میں پولیس ناکے پہ فائرنگ 2 اہلکار ہلاک ایک زخمی

187

اسلام آباد میں  پولیس ناکے پہ حملہ، دو اہلکار ہلاک جبکہ ایک شدید زخمی ۔

ٹی بی پی رپورٹ  کے مطابق پاکستان کے دار الحکومت اسلام آباد کے علاقہ تھانہ سبزی منڈی کے حدود میں پولیس چیک پوائنٹ پر کھڑے اہلکاروں پر مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو  اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ ایک اہلکار شدید زخمی ہوگیا

حملے کے کچھ ہی دیر بعد پولیس اور دیگر اداروں کے اعلیٰ حکام نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کئے تاہم فائرنگ کرنے والے مسلح افراد جائے واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے ـ

 دوسری جانب حملے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم حزب الاحرار کے ترجمان ڈاکٹر عبدالعزیز یوسفزئی نے قبول کرلی ـ

یوسفزئی نے دعویٰ کیا کہ حملے میں دو پولیس اہلکار  سمیت اینٹی ٹیررسٹ اسکواڈ کے ایک اہلکار کو حملے کا نشانہ بنایا جو موقع پر دم توڑ گئے ہیں ـ