پاکستانی احمقوں کی جنت میں نہ رہے ، مسلم امہ کے مفادات بھارت سے وابستہ ہیں – شاہ محمود قریشی

356

پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستانی احمقوں کی جنت میں نہ رہے کیونکہ اقوام متحدہ میں کوئی پاکستان کے لیے ہار لے کر نہیں کھڑا، مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل کا کوئی بھی مستقل رکن پاکستان کی راہ میں رکاوٹ بن سکتا ہے۔

صدر آزاد کشمیر مسعود خان کے ساتھ مظفر آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مسلم امہ کی بات تو بہت کی جاتی ہے مگر امہ کے محافظوں کے مفادات بھارت سے منسلک ہیں، انہوں نے وہاں بھاری سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر سیکیورٹی کونسل میں جانا سب سے اہم فیصلہ ہے اور چین نے کشمیریوں کا مقدمہ پیش کرنے میں مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ ہم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہم جوپیغام باہردینا چاہتے تھے وہ ہم بھیجنے میں کامیاب رہے۔

انہوں نے ملکی سیاسی جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ پاکستان کے سیاسی ایجنڈے کو کشمیر کے ایجنڈ ےمیں ضم نہ کیجیے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے ایشو پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، کشمیر کے جھنڈے تلے پاکستان کی سیاست کرنے سے فائدہ نہیں ہو گا۔