وی سی اور رجسٹرار اپنا قبلہ درست کریں – بلوچ ڈاکٹرز فورم

128

بلوچ ڈاکٹر فورم کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ بولان یونیورسٹی آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل سائنس کے وائس چانسلر اور رجسٹرار کو ایک منصوبے کے تحت ادارے پر مسلط کیا گیا تاکہ وہ ادراے کے تعلیمی ماحول کو خراب کریں گذشتہ رات یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے فیمیل ہاسٹل میں فورسز اور فیمل اسٹوڈنٹس کو ٹارچر کرنا باعث تشویش ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ہاسٹل الانمٹ کا طریقہ کار متنازعہ بنانا یونیورسٹی کے ماحول کو خراب کرنا ہے ۔

ترجمان نے کہا کہ یونیورسٹی وائس چانسلر یونیورسٹی کو اپنی جاگیر مت سمجھیں یہ بلوچستان کے ادارے ہیں اور ان کی تباہی کسی صورت قبول نہیں کریں گے سنڈیکیٹ سے لے کر انتظامیہ تک وائس چانسلر اور رجسٹرار ایک لوبی کے ساتھ مل کر یونیورسٹی کو یرغمال بنانا چاہتے ہیں ہر بار یہ اشو بنا کر تعلیمی ماحول میں خلل پیدا کر رہے ہیں اور پچھلے کئی دنوں سے بغیر کوئی وجہ یونیورسٹی میں تدریس کا عمل بند ہے طلباء دور دراز علاقوں سے اپنے کلاسز کے لئے ائے ہوہے ہیں ان کا ہاسٹل اور یونیورسٹی دونوں بند ہیں ۔

ترجمان نے گورنر بلوچستان اور اعلی حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وائس چانسلر اور رجسٹرار کا فوری تبدیل کر نئے اور قابل اشخاص کو ان کی جگہ لے آئیں بصورت دیگر ہم سخت ترین کا احتجاج کا اعلان کریں گے ۔