وفاق کے نام پرہمیشہ قوموں کے حقوق غضب کیئے گئے – اے این پی

145

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ جب تک وسائل پر اختیار نہیں ملتا مسائل حل نہیں ہوسکتے، وفاق کے نام پر ہمیشہ چھوٹی قومیتوں کے حقوق غضب کیئے گئے، سانحہ 8 اگست ناقابل فراموش ہے عظیم شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے 8 اگست کو ان کی یاد میں تعزیتی ریفرنس منعقد کیا جائے گا، فعال و منظم تنظیم ہی کی بدولت درپیش سنگین سیاسی ومعاشی چیلنجز پر قابو پایا جاسکتا ہے ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا‘ صوبائی نائب صدر اصغر علی ترین‘ ضلعی صدر ولی داد میانی و دیگر نے ضلع ہرنائی کے زیراہتمام شاہرگ میں ورکرز اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔

اجلاس میں سانحہ 8 اگست کے حوالے سے تفصیل سے غوروخوض اور ریفرنس میں شرکت بارے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر مقررین نے کہا کہ سانحہ 8 اگست کے عظیم شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، انتہاء پسندوں اور دہشت گردوں نے صوبے کے سب سے حساس طبقہ پر وار کرکے ہمیں قابل وکلاء سے محروم کر دیا جو ناقابل تلافی نقصان ہے۔

مقررین نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے شہداء و اکابرین اسلاف کے آیام عقیدت اور احترام سے مناکر ان کی قربانی اور جدوجہد کو آنے والی نسلوں کے لئے مشعل راہ بناتے ہیں عوامی نیشنل پارٹی ان عظیم شہداء کی یاد مناکر اپنا فرض نبھائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی ہر فورم پر اپنے اولس کی سیاسی معاشی مفادات کے لئے آواز اٹھاتی رہے گی چاہے وہ پارلیمنٹ کے فلور ہو یا عوام کے درمیان کسی صورت اس سے دستبردار نہیں کرایا جاسکتا۔