نوکنڈی : تیل منڈی میں آگ لگنے سے 3 افراد جھلس کر جانبحق

529

بلوچستان کے ضلع چاغی کے تحصیل نوکنڈی میں تیل منڈی کے ایک دکان میں آگ لگنے سے تین افراد جھلس کر جانبحق ہوگئے۔

شہریوں اور مقامی انتظامیہ نے آگ بجھانے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن آگ کی شدت میں اضافے کے سبب انسانی جانوں کو بچانے میں کامیابی نہیں ملی۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے متعدد علاقوں میں کھلے عام پیٹرول و ڈیزل کی خرید و فروخت کی دکانیں موجود ہیں جس کے سبب اکثر و بیشتر آگ لگنے کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں ۔

نوکنڈی کے شہری عبدالکریم کبدانی نے دی بلوچستان پوسٹ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بارہا مقامی انتظامیہ کی توجہ اس جانب مبذول کرائی کہ تیل کی کھلے عام اور بازاروں کے درمیان خرید و فروخت پہ پابندی عائد کی جائے لیکن بدقسمتی سے اس جانب کوئی توجہ نہیں دی گئی۔