نوشہرہ میں بم دھماکہ ، 9 اہلکار زخمی

228

نوشہرہ میں بارودی مواد ناکارہ بناتے ہوئے دھماکے سے پھٹ گیا۔ حادثے میں 9 اہلکار  زخمی ہوگئے۔

 ٹی بی پی رپورٹ کے مطابق نوشہرہ کے علاقے اضاخیل گوادم کے قریب بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہل کار بارودی مواد کو ناکارہ بنا رہے تھے کہ وہ دھماکے سے پھٹ گیا۔

حادثے میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہل کار سمیت نو اہلکار زخمی ہوگئے۔

دھماکے کے زخمیوں کو نوشہرہ ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جب کہ  فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔