نوشکی حملے میں فورسز کے 3 اہلکار ہلاک کیئے – یو بی اے

141

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ رات نو بجے کے وقت ہمارے سرمچاروں نے نوشکی کے علاقے ریکو میں قابض آرمی کے چوکی پہ تین اطراف سے راکٹ لانچر اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، حملے میں قابض کے تین اہلکار ہلاک اور پانچ اہلکار زخمی ہوئے۔

مزار بلوچ نے کہا کہ پاکستان چودہ اگست کو اپنے آزادی کے دن کے طور پہ مناتا ہے مگر در حقیقت یہ آزادی کا دن نہیں بلکہ ہزاروں سال تاریخ رکھنے والے قوموں کی آزادی اور خودمختیاری کو جبری طور پہ مسخ کرنے کا دن ہے۔ لوگوں پہ تشدد کرنے ڈرانے دھمکانے کے باوجود بھی پاکستان اپنے چند ضمیر فروش عناصر اور مقامی ڈیتھ اسکواڈ کے ہمراہ اپنے آزادی کے دن اپنے زیر کنٹرول علاقوں میں یا فوجی مقامات پہ مناتا ہے جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ آزادی کا دن نہیں بلکہ ایک جبری اور غیر فطری قبضے کا دن ہے۔

ترجمان نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چودہ اگست کے ریلیوں میں عام عوام کو زبردستی شریک کروانے والے عناصر ہمارے ٹارگٹ پر ہے جنہیں جلد ان کے منطقی انجام تک پہنچائینگے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ہمارے حملے بلوچستان کے سابقہ آزاد حثیت کے بحالی تک جاری رئینگے۔