نئی دہلی: بھارت کی سابق وزیرخارجہ سشما سوراج انتقال کرگئیں۔

203

بھارتی میڈیا کے مطابق سابق وزیر خارجہ کو دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ دوران علاج چل بسیں۔

انتقال سے 3 گھنٹے قبل اپنی آخری ٹوئٹ میں سشما سوراج نے وزیراعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا تھا۔

اپنی ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی زندگی میں اسی دن کو دیکھنے کی منتظر تھی۔ البتہ سشما سوراج نے ٹوئٹ میں یہ تذکرہ نہیں کیا کہ وہ کس بات پر مودی کی شکر گزار ہیں۔

سشما سوراج بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے پہلے دور حکومت میں وزیرخارجہ رہیں اور اس کے علاوہ وہ بھارتی ریاست نئی دہلی کی 1998 میں وزیراعلیٰ بھی رہیں۔

سابق وزیرخارجہ سشما سوراج اٹل بہاری واجپائی کی کابینہ کا بھی حصہ تھیں۔