مہمند میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، 3 بچے زخمی

140

خیبرپختونخواہ کے ضلع مہمند میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں تین بچے زخمی ہوئے ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق بارودی سرنگ کا دھماکہ ضلع مہمند کے تحصیل صافی کے علاقے ساگی میں اس وقت ہوا جب بچے پہاڑی علاقے میں گاس کاٹ رہے تھے۔

پولیس کے مطابق بارودی سرنگ کا نشانہ بننے والے تین بچوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں سے ایک بچے کی حالت تشویشناک ہے۔

واضح رہے پشتون تحفظ موومنٹ سمیت دیگر جماعتوں کا موقف ہے پاکستانی فوج کی جانب سے دہشتگردوں کے نام پر ان علاقوں میں بڑے پیمانے پر بارودی سرنگ بچھائے گئے ہیں جن کا نشانہ ہزاروں کی تعداد میں عام آبادی بنیں ہیں جبکہ عسکری حکام ان الزام کی تردید کرتے ہوئے ان بارودی سرنگوں کا ذمہ دار شدت پسندوں کو قرار دیتے ہیں۔