منگچر: فورسز کا بڑی تعداد میں گولہ بارود اور اسلحہ برآمدگی کا دعویٰ

203

لیویز فورس نے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان کے ضلع قلات سے بڑی تعداد میں گولہ بارود اور اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

لیویز حکام کے مطابق منگچر میں کلی عیسیٰ زئی کے قریب بڑی تعداد میں گولہ بارود اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر زاہد لانگو، تحصیلدار منگچر معظم جتوئی، رسالدار میجر قلات علی اکبر مینگل و دیگر آفیسران نے خفیہ اطلاع ملنے پر بھاری نفری کے ساتھ کلی عیسیٰ زئی منگچر کے قریب چھاپہ مار کر پورے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا، کاروائی کے دوران گولہ بارود سمیت کئی آتشی اسلحہ برآمد کیئے گئے جبکہ ملزمان موقعے سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

حکام کا کہنا ہے ملزمان کی گرفتاری کیلئے لیویز فورس چھاپے مار کر مختلف علاقوں میں مزید کاروائی کررہی ہے۔