مند: فورسز کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی آر اے

149

حملے میں فورسز کو جانی نقصان پہنچایا ۔ بیبگر بلوچ

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ روز شام کے وقت ہمارے سرمچاروں نے مند کے پہاڑی سلسلے میں موجود فرنٹیئر کور کے کیمپ کو بھاری و خودکار اسلحہ سے نشانہ بناکر فورسز کو بھاری جانی نقصان پہنچایا۔

بیبگر بلوچ نے مزید کہا کہ ہمارے اس طرح کے کاروائیاں آزاد بلوچستان کے حصول تک جاری رہینگے۔