مصر : کینسر ہسپتال کے باہر دھماکہ، 19 افراد ہلاک30 زخمی

188
مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے ایک کینسر ہسپتال  کے باہر دھماکے کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق اور 30 شدید زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے نے مصر کے محکمہ صحت کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ غلط سمت سے آنے والی ایک کار تین گاڑیوں سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دھماکہ ہوا ،گاڑیوں کو آگ لگ گئی ۔

مصر کے پبلک پراسیکیوٹر کے ایک بیان کے مطابق اس واقعہ کی تحقیقات ابھی جاری ہیں اور اس وقت مزید کوئی بات سرکاری سطح پر واضح نہیں کی گئی ہے۔

مصر میں امراض کینسر کے علاج کے لئے کام کرنے والے ادارے کا علاقہ قاہرہ کے عین وسط میں واقع ہے اور اس علاقے میں کاروباری اوقات کے دوران کافی رش دیکھنے میں آتا ہے۔

مصری وزارت صحت کے مطابق دھماکے کی شدت سے کینسر ہسپتال کے اندرونی ڈھانچے کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

وزارت صحت کا کہنا تھا کہ ہسپتال سے تمام مریضوں کو ایک اور قریبی ہسپتال منتقل کردیا ہے۔