مستونگ: فائرنگ کے واقعے میں میاں بیوی جانبحق

195

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر میاں بیوی کو قتل کردیا۔

فائرنگ کا واقعہ مستونگ کے علاقے کنڈاوہ میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر کھیتوں میں کام کرنے والے میاں بیوی کو قتل کردیا۔

قتل ہونے والے افراد کے ورثاء کو تلاش کیا جارہا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے موقعے پر پہنچ کر لاشوں کو شناخت کیلئے نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ قتل کے وجوہات بھی تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں، مزیر تفتیش ولی خان لیویز فورس کررہی ہیں۔