مستونگ ریلوے لائن پر حملے کی ذمہ داری بی ایل اے نے قبول کرلی

152

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا میں جاری کردہ اپنے بیان میں گذشتہ رات بلوچستان کے علاقے مستونگ میں ریلوے ٹریک کو اُڑانے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے بلوچستان کے علاقے مستونگ میں مستونگ روڈ کے قریب کوئٹہ تفتان ریلوے ٹریک کو دھماکہ خیز مواد نصب کرکے اُڑا دیا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ دھماکے سے ریلوے ٹریک سمیت پُل کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ مذکورہ ریلوے ٹریک دشمن فوج کی نقل و حمل اور بلوچ وسائل کی لوٹ مار کیلئے استعمال ہوتا رہتا ہے۔

جیئند بلوچ نے مزید کہا کہ ریاستی اقتصادی و عسکری اہمیت کے حامل تنصیبات پر حملے ہمارے پالیسی کا حصہ ہیں اور اس طرح کے حملے دشمن فوج کے مکمل انخلاء تک جاری رہیں گی۔